شعبہ کیمسٹری کانوبیل انعام میٹل آرگینک فریم ورک میں تحقیق پر دیا گیا، نوبیل انعام پانے والو ں میں سو سو مو کیتا گاوا، رچرڈربسن اور عمریاغی شامل ہیں۔


اسٹاک ہوم: سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی نے کیمسٹری میں نوبیل انعام کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شعبہ کیمسٹری کانوبیل انعام میٹل آرگینک فریم ورک میں تحقیق پر دیا گیا، نوبیل انعام پانے والو ں میں سو سو مو کیتا گاوا، رچرڈربسن اور عمریاغی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز فزکس کے شعبے میں امریکہ کے تین سائنسدانوں کو نوبیل انعام سے نواز دیا گیا تھا۔ فزکس میں نوبیل انعام جان کلارک، مائیکل ڈیوریٹ اور جان مارٹینس کو دیا گیا۔ اور تینوں سائنسدانوں کا تعلق امریکہ سے ہے۔
ان کی تحقیق میں ”میٹل آرگینک فریم ورکس“ یا MOFs کے نام سے مشہور ایسے مرکبات بنائے گئے جو گیسوں اور کیمیکلز کو محفوظ رکھنے اور انہیں مختلف سائنسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان مواد کی خاص بات یہ ہے کہ ان کا اندرونی ڈھانچہ بہت زیادہ خلادار (porous) ہوتا ہے۔ ایک چھوٹا سا ٹکڑا فٹبال کے میدان جتنی سطحی جگہ رکھ سکتا ہے۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق، یہ مواد ”ہیری پوٹر“ کے مشہور کردار ہرمیون کے بیگ کی طرح ہیں جن میں بظاہر چھوٹے حجم میں بڑی مقدار میں گیس ذخیرہ کی جا سکتی ہے۔
یہ تحقیق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی، زہریلی گیسوں کے ذخیرے اور صحرائی ہوا سے پانی حاصل کرنے جیسے تجربات میں استعمال ہو سکتی ہے۔
ان سائنسدانوں کو یہ انعام برقی سرکٹس میں میکروسکوپک کوانٹم میکینیکل ٹنلنگ اور توانائی کی مقداری سطحوں کی دریافت پر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نوبیل انعامات کا آغاز 1901 میں ہوا تھا،اور یہ طبیعیات، کیمیا، طب، ادب، امن اور معاشیات جیسے شعبہ جات میں نمایاں خدمات پر دیئے جاتے ہیں۔
طبیعیات کا شعبہ نوبیل کی وصیت میں سب سے پہلے درج کیا گیا تھا۔ اور آج بھی اسے سائنسی دنیا کا سب سے معتبر اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز 2025 کا نوبیل انعام برائے طب امریکی سائنسدان میری برنکاؤ، فریڈ ریمزڈیل اور جاپانی سائنسدان شیمن ساکاگُچی نے مشترکہ طور پر جیت لیا تھا۔
خیال رہے کہ نوبیل انعامات کی روایتی تقریب ہر سال 10 دسمبر کو سویڈن اور ناروے کی شاہی خاندانوں کی موجودگی میں ہوتی ہے، جو الفریڈ نوبیل کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 3 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)




