اجلاس میں واپڈا کے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے ’واپڈا سیکیورٹی فورس ایکٹ 2025‘ کی اصولی منظوری بھی دی گئی


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی گئی۔
کابینہ نے اس اہم معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہاز مختلف اداروں کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری بھی دی، جبکہ بقیہ 4 قابلِ پرواز جہاز بدستور ٹڈی دل کے خلاف استعمال ہوں گے۔
اجلاس میں واپڈا کے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے ’واپڈا سیکیورٹی فورس ایکٹ 2025‘ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 2 اکتوبر 2025 کے اجلاس اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی، البتہ متبادل ادویات اور ہیلتھ پراڈکٹس سے متعلق مجوزہ ترامیم پر مزید غور کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 7 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago





