فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا
محسن نقوی نے رات گئے سیکیورٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے جذبے کو سراہا اور ان کے حوصلے بلند کیے


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے رات گئے سیکیورٹی پر تعینات اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے جذبے کو سراہا اور ان کے حوصلے بلند کیے۔
وزیر داخلہ نے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی خوراک، پانی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے۔
محسن نقوی نے اہلکاروں سے خطاب میں کہا "آپ سب ملک کے سپاہی ہیں، اور قانون کی عملداری میں آپ کا کردار انتہائی اہم ہے۔"
یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد مارچ کی کال کے بعد، وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی گزشتہ شب 12 بجے سے تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 7 hours ago

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 3 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 6 hours ago

سعودی عرب نے اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
- 7 hours ago

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 2 hours ago

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- 5 minutes ago

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 5 hours ago

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- an hour ago

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 4 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 6 hours ago











