فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
یہ ایوارڈز 24 اکتوبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ادارے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں پیش کیے جائیں گے


ویب ڈیسک:غزہ جنگ کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھو ں شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم ابودقہ سمیت دیگر 7 افراد کو سال 2025 کے ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوںکو ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔
اس سال ان نامزد صحافیوں میں فلسطین کی شہید مریم ابو دقہ بھی شامل ہیں، جنہیں صہیونی فوج نے 25 اگست 2025 کو غزہ میں اس وقت شہید کیا جب وہ میدانِ جنگ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔
انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز ان صحافیوں کو دیا جا رہا ہے جنہوں نے سچ بولنے، حقائق اجاگر کرنے اور عوام کی آواز بننے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہید صحافی مریم ابو دقہ اور یوکرین کی وکٹوریہ روشچینا دونوں ان بہادر خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے جنگ زدہ علاقوں میں سچائی کی تلاش میں اپنی جانیں قربان کیں۔
مریم ابو دقہ کی شہادت نے فلسطینی صحافت میں ایک نئی تاریخ رقم کی، جہاں صحافی قابض اسرائیلی بمباری کے باوجود دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز پہنچا رہے ہیں۔
ایوارڈ کے دیگر نامزد افراد میں امریکا کے تجربہ کار مدیر مارٹن بیرن، پیرو کے تفتیشی صحافی گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ کے آزادیٔ اظہار کے حامی جمی لائی، ایتھوپیا کے تسفالم والدیس اور دیگر نمایاں نام شامل ہیں، جنہوں نے آمریت، جنگ اور جبر کے ماحول میں سچائی کا پرچم بلند رکھا۔
یہ ایوارڈز 24 اکتوبر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ادارے کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صحافتی حلقوں نے مریم ابو دقہ کی نامزدگی کو فلسطینی صحافیوں کی جدوجہد کا عالمی اعتراف قرار دیا ہے۔

علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
- 33 منٹ قبل

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ،6 جوان اور امام مسجد شہید، 6 خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نئی تاریخ رقم کر دی
- 5 گھنٹے قبل

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کا معاملہ،جڑواں شہروں میں راستے، میٹرو اور انٹرنیٹ دوسرے روز بھی بند
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 25 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ٹیرف وار: ٹرمپ نے چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل