سلیم معراج نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں اور ڈراموں کے پریمیئرز میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

.webp&w=3840&q=75)
معروف اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے جنسی تعلقات یعنی ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کا رجحان کافی حد تک موجود ہے، لیکن اس بات کا واضح جواب کسی کے پاس نہیں کہ یہ سلسلہ کیوں جاری ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران سلیم معراج نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں اور ڈراموں کے پریمیئرز میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، لیکن انہیں ایسی تقریبات میں جانا پسند نہیں کیونکہ وہ گلیمر کی دنیا سے خاص لگاؤ نہیں رکھتے۔
پوڈکاسٹ میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں ’لابی سسٹم‘ بھی موجود ہے، لیکن عام طور پر اس پر وہی لوگ بات کرتے ہیں جنہیں کام نہیں مل رہا ہوتا۔ ان کے مطابق، جب تک کسی فنکار کو کام ملتا رہتا ہے، اسے لابی سسٹم کا احساس نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اکثر نبیل قریشی کی فلموں میں نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہوں گے کہ وہ کسی خاص لابی کا حصہ ہیں۔ اسی طرح، وہ چند مخصوص ہدایت کاروں کے ڈراموں میں بھی کام کرتے ہیں، جو اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے، مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔
کاسٹنگ کاؤچ کے سوال پر سلیم معراج نے تسلیم کیا کہ انڈسٹری میں ایسے واقعات پائے جاتے ہیں، اور یہ رجحان کئی سطحوں پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد، جو خود بااختیار نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی باقاعدہ کام ہوتا ہے، وہ نوجوان فنکاروں کو جنسی تعلقات کی پیش کش کرتے ہیں تاکہ وہ خود کسی پروجیکٹ میں جگہ حاصل کر سکیں۔
سلیم معراج کے مطابق یہ افراد عام طور پر فلم یا ڈراما سازوں کے قریبی یا معاون ہوتے ہیں، اور وہ اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے نئی نسل کے فنکاروں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر یہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تعلیم یافتہ، ہوشیار اور باخبر نظر آتے ہیں، مگر جب وہ ایسے حالات کا سامنا کرتے ہیں تو خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور فیصلے کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔
ان کے مطابق، اسکرین پر آنے اور اداکار بننے کی خواہش میں بعض نوجوان اس طرح کی صورتحال کو سمجھنے یا رد کرنے سے قاصر رہتے ہیں، حالانکہ عام طور پر وہ ہر معاملے میں ذہین نظر آتے ہیں۔

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 6 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 5 گھنٹے قبل

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- ایک گھنٹہ قبل

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 2 گھنٹے قبل
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 2 گھنٹے قبل