مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
فیصل کامران نے بتایا کہ ان واقعات کے دوران پنجاب پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا


لاہور – ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ایک مذہبی و سیاسی تنظیم کی جانب سے بلا جواز ہنگامہ آرائی اور پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جو عوامی و ریاستی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ترقی کی سمت بڑھتا ہے، بعض عناصر کسی خفیہ ایجنڈے کے تحت ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرامن حل کے لیے متعلقہ جماعت سے متعدد بار رابطہ کیا اور بات چیت کی کوشش کی، مگر احتجاجی عناصر مسلسل تشدد پر اتر آئے۔
فیصل کامران نے بتایا کہ ان واقعات کے دوران پنجاب پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا، جبکہ متعدد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ پولیس اہلکار لاپتا ہیں، اور شبہ ہے کہ وہ مذکورہ جماعت کے کارکنوں کے قبضے میں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرتشدد گروہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، شہریوں کی گاڑیاں چھینی گئیں، قیمتی سامان لوٹا گیا، اور پولیس اسٹیشنز پر حملے کیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اورنج لائن ٹرین سروس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن مقاصد کی بنیاد پر احتجاج ہو رہا ہے، وہ دراصل معاہدے سے مطمئن ہو چکے ہیں، لیکن مذکورہ جماعت اب بھی بلا وجہ اشتعال انگیزی پھیلا رہی ہے۔
فیصل کامران کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے عام شہریوں کو ہدف بنایا، تو ریاستی ادارے مکمل تیاری کے ساتھ اس کا جواب دیں گے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا، اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ریاست کسی بھی قسم کے پرتشدد عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- ایک دن قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 20 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 20 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں پر!انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- 17 منٹ قبل

مایہ ناز آسٹریلوی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 12 منٹ قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 19 گھنٹے قبل

ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل دہشتگردی :عادل راجہ، حیدر مہدی،صابر شاکراور معید پیرزادہ کو 2،2 بار عمر قید کی سزا
- 2 منٹ قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 19 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)



