سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟
اس موبائل میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے،جبکہ اس موبائل فون کے پیچھے 3 کیمرے جبکہ سامنے ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے،رپورٹس


ویب ڈیسک: نامور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنی مشہور ایم سیریز کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم17 متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 کو کیمروں اور میموری آپشنز کی وجہ سے بہترین سمجھا جا رہا ہے۔ جو گزشتہ ماہ لانچ ہونے والے گلیکسی ایف 17 کا نیا ورژن ہے۔
رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایم 17 اس سیریز کا سب سے سستا ماڈل ہے، کمپنی نے اس فون کو 6.7 انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز سمیت متعارف کرایا گیا ہے۔ اس موبائل فون میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے۔
نئے ماڈل میں ”ایم 17” کی بیٹری 5 ہزار ایم ایچ ہے اور اسے 25 واٹ تیز چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس موبائل میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی میموری ہے،جبکہ اس موبائل فون کے پیچھے 3 کیمرے جبکہ سامنے ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر کیا
ابتدائی طور پر کمپنی نے اس فون کو محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے،جس کی قیمت مختلف ممالک مقامی کرنسی کے مطابق ہو گی۔
تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس فون کی قیمت 55 سے 65 ہزار روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 2 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 دن قبل

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 2 دن قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 دن قبل

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 دن قبل

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 2 دن قبل

2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا
- 3 دن قبل

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ 'عینک والا جن' کی نئے انداز میں واپسی
- 3 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 2 دن قبل








