وزیراعظم نے ملاقاتوں کے دوران فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کا عزم دوبارہ دہرایا


مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار تبادلۂ کلام کیا۔
شرم الشیخ میں منعقدہ اس امن اجلاس میں 28 ممالک اور متعدد بین الاقوامی ادارے شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کانفرنس سے قبل مختلف عالمی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جن میں فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علی یف، آرمینیا کے وزیرِ اعظم نکول پاشنیان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس، انڈونیشیا کے صدر، جرمن چانسلر، اسپین اور اٹلی کے وزرائے اعظم، اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شامل تھے۔
شرم الشیخ پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کا باقائدہ استقبال کیا۔
وزیراعظم نے ملاقاتوں کے دوران فلسطینی عوام سے یکجہتی اور ان کی سفارتی و اخلاقی معاونت جاری رکھنے کا عزم دوبارہ دہرایا۔
یاد رہے کہ اس غزہ امن سربراہ اجلاس کا بنیادی مقصد وہاں فوری جنگ بندی کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ اقدامات اور امن کی بحالی کے لیے راستے تلاش کرنا ہے۔
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 2 گھنٹے قبل

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 4 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 38 منٹ قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 3 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان
- 5 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 5 گھنٹے قبل