Advertisement

بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا

آخری گیند کرانے کے فوراً بعد احمر خان اچانک پچ پر گر پڑے۔ عینی شاہدین کے مطابق، وہ سانس پھولنے کی شکایت کرتے ہوئے بیٹھے، اور پھر بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 13th 2025, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت میں افسوس ناک   واقعہ ،   دوران میچ کرکٹر انتقال کر  گیا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کرکٹ کے ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سینئر کھلاڑی میچ جتوانے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کے روز ضلع مرادآباد میں پیش آیا، جہاں اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرادآباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔

میچ کے آخری لمحات میں سنبھل کی ٹیم کو جیت کے لیے 4 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے، جب مرادآباد کے سینئر لیفٹ آرم فاسٹ بولر احمر خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 11 رنز سے فتح دلائی۔

تاہم، آخری گیند کرانے کے فوراً بعد احمر خان اچانک پچ پر گر پڑے۔ عینی شاہدین کے مطابق، وہ سانس پھولنے کی شکایت کرتے ہوئے بیٹھے، اور پھر بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئے۔

موقع پر موجود ڈاکٹر نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) کا آغاز کیا، لیکن حالت نازک ہونے کے باعث احمر خان کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

رپورٹس کے مطابق، احمر خان مرادآباد کے کرکٹ حلقوں میں ایک معروف اور محبوب کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔ وہ کئی سالوں سے ویٹرنز کرکٹ میں سرگرم تھے اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔

Advertisement