Advertisement

امریکہ میں ایک اورچھوٹا طیارہ گرکر تباہ،2افراد جاں بحق،خاتون زخمی

چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی،مقامی پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اکتوبر 14 2025، 10:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ میں ایک اورچھوٹا طیارہ گرکر تباہ،2افراد جاں بحق،خاتون زخمی

میسا چوسٹس:امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے باعث 2افراد جاں بحق جبکہ راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز  علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔  

پولیس حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے  باعث دو افراد جاں بحق ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی،گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ پائلٹ نے ہوائی اڈے کو فلائٹ پلان یا مسافروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔ 

دوسری جانب ریاستی محکمہ نقل و حمل کے مطابق، حکام نے حادثے کے قریب اطراف کی سڑکوں پر دونوں سمتوں میں جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement