عبدالمجید خان نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے ایک منظم سازش کے تحت مہاجرین کی بارہ نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے ذمہ دار براہ راست وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ہیں


آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالمجید خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے اپنی وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران استعفے کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے حکومت پر شدید تنقید بھی کی۔
عبدالمجید خان نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے ایک منظم سازش کے تحت مہاجرین کی بارہ نشستیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے ذمہ دار براہ راست وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ مزید کام نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ریاست کے مفاد کے خلاف ہے۔
چوہدری اکبر ابراہیم نے بھی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انوار الحق نے عوام کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق اہم فائلز کو کئی کئی ماہ تک التواء میں رکھا گیا، اور عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔ اکبر ابراہیم نے سوال اٹھایا کہ اگر عوامی نمائندوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی بن چکی ہے تو آج تک وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیوں نہیں کیا گیا؟ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم کے فوری استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 3 منٹ قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 5 گھنٹے قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 12 منٹ قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم :منظوری کیلئے حکومت کو سینیٹ میں 64 جبکہ قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
- ایک گھنٹہ قبل













.jpg&w=3840&q=75)