جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، آئی ایس پی آر


جدید جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں پر مشتمل پاک فضائیہ کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچا، پاک فضائیہ کا دستہ دو طرفہ فضائی مشق’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ میں شرکت کیلیے آذربائیجان پہنچا، مشق کامقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔
پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔
دوران پروز ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک فضائیہ کےعملے کی پیشہ وارانہ مہارت اورعالمی سطح پرطویل مشن انجام دینےکی تیاری کا مظاہرہ تھا۔
مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ کا مقصد باہمی سمجھ بوجھ اور حربی ہم آہنگی بڑھانا ہے، دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان مؤثر تعاون مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔
یہ مشق جدید فضائی جنگی حکمتِ عملی اور مشترکہ منصوبہ بندی پر مرکوز رہے گی، مشق کو بدلتی ٹیکنالوجی اور ارتقائی فضائی طاقت کے تقاضوں کےمطابق ڈھالا گیا ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل


