حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
کسان خیرات نہیں بلکہ اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد کسان پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہے، اب کم قیمتیں دے کر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔


اسلام آباد: کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی فی من قیمت 4500 روپے مقرر نہ کی گئی تو کسان گندم کی کاشت سے انکار کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500 روپے فی من ریٹ کا اعلان کسان کی لاگت سے کم ہے۔ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، اور کم نرخوں سے کسان کو نقصان ہو رہا ہے۔
خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان خیرات نہیں بلکہ اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگ رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد کسان پہلے ہی معاشی دباؤ میں ہے، اب کم قیمتیں دے کر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گنے کی قیمت 600 روپے فی من مقرر کی جائے (فی الحال 350 روپے دی جا رہی ہے۔
کپاس کی قیمت 12000 روپے فی من مقرر کی جائے
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں گندم پالیسی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت 6.2 ملین ٹن گندم بطور اسٹریٹجک ذخیرہ خریدے گی اور اس کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 4 منٹ قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- ایک دن قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)



