Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر فون کر کے مبارکباد دی تھی، تاہم وزیر اعلیٰ نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 21 2025، 10:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پنجاب حکومت کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ملاقات کا مقصد خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل اور انتظامی معاملات پر مشاورت بتایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمٰن کے مطابق، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’مجھے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ ملاقات ممکن ہو جائے گی۔‘‘

وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر فون کر کے مبارکباد دی تھی، تاہم وزیر اعلیٰ نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا اور میڈیا میں اس حوالے سے غلط بیانی کی، جو ایک اعلیٰ عہدے پر فائز شخصیت کو زیب نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو وفاقی تعاون کی ضرورت ہے، اور وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ صوبائی حکومت مسائل کو صحیح تناظر میں پیش کرے اور فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کرے۔

Advertisement
Advertisement