پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگریب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلاب کے باعث رواں سال 4 فیصد ترقی کا ہدف مشکل قرار دےد یا۔
چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی جب کہ موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا لیکن سیلاب سے یہ کچھ متاثر ہوسکتی ہے تاہم اس کے باوجود پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چین سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- an hour ago
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 14 hours ago

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 3 hours ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 2 hours ago
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 16 hours ago

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کی مودی کو وارننگ
- 3 hours ago

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 63 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 3 hours ago

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 16 hours ago

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 2 hours ago

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- an hour ago

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 2 hours ago