انہوں نے کہا "ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان آئیں، ہم انہیں روایات کے مطابق عزت دیں گے، دسترخوان سجائیں گے، نہ کہ پیکٹ تھمائیں گے


خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پشاور میں جاری 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کر دیا، جس پر بلوچستان سے آئے وفد میں شدید مایوسی پائی گئی۔
شرکا کے مطابق نہ صرف وزیراعلیٰ ملاقات کے لیے موجود نہیں تھے بلکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکنِ قومی یا صوبائی اسمبلی نے بھی شرکا سے رابطہ نہیں کیا۔
مزید برآں، شرکا کو ضیافت کی بجائے کھانا پیکٹس کی شکل میں دیا گیا، جسے بلوچستان کے مہمانوں نے ناروا سلوک قرار دیا۔
بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "نیشنل ورکشاپ کے مہمانوں سے ملاقات نہ کرنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے منافی ہے۔"
انہوں نے کہا "ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بلوچستان آئیں، ہم انہیں روایات کے مطابق عزت دیں گے، دسترخوان سجائیں گے، نہ کہ پیکٹ تھمائیں گے۔"
سردار کھیتران نے آرمی چیف کی میزبانی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مصروفیات کے باوجود نیشنل ورکشاپ کے شرکا کے لیے پانچ گھنٹے نکالے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ملنے کی زحمت بھی نہیں کی۔
انہوں نے بطور احتجاج کہا "ہم آپ کے دیے گئے پیکٹ کھانے سے انکار کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 21 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago




