پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ "پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے جمہوری نظام بحال ہوا ہے، آج پارلیمنٹ تو پانچ سال مکمل کر لیتی ہے، لیکن حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوتیں۔"


پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ بردباری اور تحمل کا راستہ اختیار کیا ہے اور جلد بازی یا انتقام کے بجائے سسٹم کی بہتری کے لیے موقع دینے کو ترجیح دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "سی ای سی کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل کرنے کی قائل نہیں۔ اگرچہ سارا نظام ایک لمحے میں ہلایا جا سکتا ہے، مگر ہم نے استحکام اور اصلاحات کو ترجیح دی ہے۔"
حکومتیں مکمل مدت پوری نہیں کر پاتیں
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ "پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے جمہوری نظام بحال ہوا ہے، آج پارلیمنٹ تو پانچ سال مکمل کر لیتی ہے، لیکن حکومتیں اپنی مدت پوری کرنے میں کامیاب نہیں ہوتیں۔"
مریم نواز کے رویے پر معافی کی بات سے ہٹنے کا سوال
صحافی کی جانب سے یہ پوچھنے پر کہ کیا پیپلز پارٹی مریم نواز سے مبینہ بدسلوکی پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، حسن مرتضیٰ نے جواب دیا:
"بدتمیزی ایک معمولی بات ہے، شاید وہ ان کے لاشعور کا حصہ ہو، ہم اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔"
انہوں نے مشورہ دیا کہ "پارٹی ترجمانوں کو الفاظ کے چناؤ اور ابلاغ کی صلاحیت بہتر بنانی چاہیے تاکہ سیاست دان تماشا نہ بنیں۔"
سیلاب اور ریلیف پر پنجاب حکومت پر تنقید
پیپلز پارٹی رہنما نے پنجاب حکومت پر سیلاب سے متعلق اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ
"اتنی کشتیوں میں لاکھوں افراد کو ایک ہفتے میں ریسکیو کرنا ممکن نہیں، یہ عمل کم از کم چھ ماہ لیتا۔"
انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ "بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فوری امدادی حکمتِ عملی کو مسترد کیا گیا، اب موجودہ امداد کس نظام کے تحت دی جا رہی ہے؟"

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 5 hours ago

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 3 hours ago

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 7 hours ago

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 5 hours ago

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 3 hours ago

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 5 hours ago

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 7 hours ago

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 3 hours ago

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 2 hours ago

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 6 hours ago

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 3 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 3 hours ago