ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔


پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورہ رومانیہ کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی روابط کو وسعت دینا اور باہمی تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
گارڈ آف آنر اور اعلیٰ سطحی ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق، رومانیہ کی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر ایئر چیف کو چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایئر چیف اور رومانیہ کے فضائی سربراہ کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی، جس میں آپریشنل تعاون، مشترکہ فضائی مشقیں، عملے کی تربیت اور تبادلہ پروگرامز جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
علاقائی سلامتی، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور دفاعی شراکت داری پر گفتگو
دونوں فضائی سربراہان نے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون اور دفاعی صنعتی شراکت داری کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 14 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 14 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل





