عدالت کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کووزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم
عدالت نے 24 مارچ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقاتوں کے لیے جاری شدہ اجازت ناموں اور طریقہ کار پر عملدرآمد کرنےکی ہدایت کی


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفرید ی کی سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر فوری عمل یقینی بنائیں۔
بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق دائر کی گئی 11 درخواستوں کو مشترکہ طور پر سنا، سابق وزیرِ اعظم کے اہلِ خانہ اور پارٹی کی جانب سے بارہا الزام لگایا گیا ہے کہ جیل حکام ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
سماعت کے دوران، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت میں موجود اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو ہدایت دی کہ وہ عمران خان کی ملاقاتوں کی اجازت پہلے سے جاری حکم کے مطابق دیں، تاہم معیاری ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔
عدالت نے 24 مارچ کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقاتوں کے لیے جاری شدہ اجازت ناموں اور طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ بھی ملاقاتوں کے لیے اجازت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات قانون اور سکیورٹی ضوابط کے مطابق کیے جائیں۔
دوسری جانب عدالتی حکمنامے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کر نے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم، پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک دیا۔
پولیس کے اقدام پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وہیں سڑک پر بیٹھ گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی اجازت نامہ رکھتے ہیں اور اپنے قائد سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
