دورے کے دوران مصری وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں


پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عرب جمہوریہ مصر کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارت دفاع پہنچنے پر فیلڈ مارشل کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل نے گمنام سپاہیوں کی یادگار، مرحوم صدر محمد انوار السادات کے مزار پر پھول چڑھائے۔
.webp)
ہاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران مصری وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید صقر اور مصری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
.webp)
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزارتِ دفاع پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے نامعلوم سپاہی کی یادگار اور سابق مصری صدر محمد انور السادات کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل نے جامعہ الازہر کے شیخِ اعظم احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، جس میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور فکری ہم آہنگی کی ضرورت پر گفتگو ہوئی۔
شیخ الازہر نے امت کے اتحاد پر زور دیا جبکہ فیلڈ مارشل نے انتہا پسندی اور اسلام کی غلط تشریحات کے خاتمے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ عسکری تعاون کے نئے امکانات کھولنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 11 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 8 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 8 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 8 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 8 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 9 گھنٹے قبل








