اب صارفین انسٹا گرام اسٹوریز کو مختلف طریقوں سے ایڈٹ کرسکیں گے


میٹا نے انسٹا گرام اسٹوریز کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین انسٹا گرام اسٹوریز کو مختلف طریقوں سے ایڈٹ کرسکیں گے، اس مقصد کے لیے انہیں جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی نئے فیچرز دستیاب ہوں گے۔
ویسے تو اسٹوریز میں تصاویر اور ویڈیوز کے اضافے، ہٹانے یا تبدیل کرنے کا فیچر جون 2025 سے دستیاب ہے، مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین اب انسٹا گرام اسٹوری میں موجود فوٹو کو ری اسٹائل کرسکیں گے جبکہ پوسٹ میں اسٹیکرز بھی ایڈ کرسکیں گے تاکہ آپ کے دوست ان کو اپنی اسٹوریز کے لیے استعمال کرسکیں۔
اس مقصد کے لیے ایپ کے نیچے دائیں جانب ایک نیا براؤزر آئیکون شامل کیا گیا ہے جس پر کلک کرکے آپ مختلف اسٹائلز کو دیکھ سکتے ہیں۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ صارفین اپنی اسٹوریز میں موسموں یا تہواروں کے مطابق نئے ایفیکٹس کو بھی ایڈ کرسکیں جبکہ مختصر ویڈیوز کو بھی ری اسٹائل کرنا ممکن ہوگا۔
انسٹا گرام کی جانب سے اسٹوریز میں ٹیکسٹ کو بھی ری اسٹائل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس نئے فیچر میں اے آئی کی جانب سے تیار کردہ ٹیکسٹ استعمال کرکے اسٹوری کو زیادہ بہتر بنایا جائے گا۔ آپ میٹا اے آئی کو خود بھی اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 8 hours ago

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 6 hours ago

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 8 hours ago

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 9 hours ago

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 6 hours ago

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 4 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 6 hours ago

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 6 hours ago

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 5 hours ago

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 6 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 9 hours ago

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 7 hours ago














