اونچی آواز میں نورجہاں کا گانا’’ ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں‘‘ سننے پر شہری گرفتار
پھول نگر کے ایک بازار میں دکاندار اپنی دکان میں بلند آواز میں چلا رہا تھا،جس سے شہریوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پولیس


قصور: پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے پھولنگر میں شہری کو اونچی آواز میں ملکہ ترنم نور جہاں کا گانا سننا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواحی شہر پھول نگر میں پولیس نے دکان میں اونچی آواز میں ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سننے پر دکاندار کو گرفتار کرکے پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پتوکی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ پھول نگر کے ایک بازار میں دکاندار اپنی دکان میں بلند آواز میں گلوکارہ نورجہاں کا گانا’’ ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں ‘‘اونچی آواز میں چلا رہا ہے،جس سے شہریوں اور راہ گیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکاندار کو پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اوکاڑہ میں بھی پولیس نے معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال کا گانا بجانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 20 منٹ قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)




.jpg&w=3840&q=75)


