جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا،سہیل آفریدی


چارسدہ:خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔
خطاب میں انہوں نےمزید کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلیٰ کے لیے آیا تو اسی وقت کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اور کسی کی فکر نہیں مجھے عوام کی فکر ہے اور میں عوام کو قبول ہوں،ان کا کہنا تھا کہ میرے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک ہے، تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آچکی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پریس کانفرنس کرکے مجھے دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی، میرے بارے میں کہا گیا یہ بچہ ہے چلا نہیں سکے گا، ڈرون اٹیک اور بم باری قبول نہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ صحت، تعلیم اور بیوروکریسی میں وہی فیصلے ہوں جو بانی چئیرمین کا ویژن ہے، میرا اتنا لیول نہیں کہ میں کسی کے بارے میں بات کروں، مجھے ووٹ بانی چئیرمین کے نام سے ملا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے بانی چئیرمین سے ملنے کی کوشش کی، وزیراعظم سے بات کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے مگر مجھے ملنے نہیں دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ فیصلہ سڑک پر ہوگا، بند کمروں میں فیصلے نہیں کریں گے، کارکنا ن تیاری پکڑیں پارٹی کی طرف سے جلد ہدایات آئیں گی، مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر اور کرک نہیں جاؤ جان کو خطرہ ہے، جنہوں نے ظلم جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 12 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 12 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 11 گھنٹے قبل













