Advertisement

محمد رضوان کا پی سی بی کے ساتھ اختلاف ، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، مطالبات پیش

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا کوئی امکان نہیں، اور پی سی بی اپنی موجودہ پالیسی پر قائم ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 28 2025، 5:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمد رضوان کا پی سی بی کے ساتھ اختلاف ، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار، مطالبات پیش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے اور بورڈ کے سامنے کئی مطالبات رکھ دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے حال ہی میں 30 قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے، جن میں محمد رضوان کو 10 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری خالی رکھی گئی تھی اور کسی بھی کھلاڑی کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، محمد رضوان نے تاحال معاہدے پر دستخط نہیں کیے، جب کہ دیگر تمام کھلاڑیوں نے اپنے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط مکمل کر لیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، رضوان نے کنٹریکٹ پر دستخط سے قبل پی سی بی کے سامنے کچھ مطالبات پیش کیے، تاہم بورڈ نے انہیں منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا کوئی امکان نہیں، اور پی سی بی اپنی موجودہ پالیسی پر قائم ہے۔

Advertisement