Advertisement

کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی: کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں

بیلجیئم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی1945 ایکٹیسی گولیاں ملیں، نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں،حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 28 2025، 7:16 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کسٹمز کی کراچی ائیرپورٹ پر  کارروائی: کروڑوں کی منشیات پاکستان اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں

کراچی: پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1.69 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری  بیان میں مزید بتایا گیا کہ بیلجیئم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی1945 ایکٹیسی گولیاں ملیں، نشہ آور گولیاں ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔

حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا، کریمنل نیٹ ورکس ک جانب سے ڈاک سسٹم کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی سے بڑی مقدار  میں منشیات لوگوں تک پہنچنے سے  پہلے  پکڑی جارہی ہیں، پاکستان کسٹمز انسداد منشیات اسمگلنگ کی کڑی نگرانی کے لیے پر عزم ہے۔

Advertisement
Advertisement