Advertisement
پاکستان

بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور فوجی تعیناتی سے متعلق دعوے میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر اکتوبر 28 2025، 7:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی جریدے کا 20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار

 

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور فوجی تعیناتی سے متعلق دعوے میں کوئی صداقت نہیں پائی گئی۔

ذرائع نے واضح کیا کہ آئی ایس پی آر اور دفترِ خارجہ کی جانب سے غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت پر مبنی ہے اور یہ مؤقف ہمیشہ سے واضح اور اصولی رہا ہے۔

ادھر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھی اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کسی فوجی تعیناتی سے متعلق کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

Advertisement