راولپنڈی میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی


راولپنڈی میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس نے 60، جارج لنڈے نے 36 اور ڈی زور زی نے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 19ویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف 2 اور بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کے کاربن بوش نے 4، جارج لنڈے نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے دوران چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے تحت پاکستانی ٹیم نے گلابی رنگ کی خصوصی کٹ پہنی، جبکہ جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے گلابی ربن پہن کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 hours ago

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 3 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 3 hours ago

آذربائیجان کا پاکستان میں بینالپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
- 16 hours ago

وفاقی محتسب کا تاریخی فیصلہ: خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے بھی ہراسانی قرار
- 15 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- an hour ago

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- 18 minutes ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- an hour ago

پہلا ٹی 20:پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 16 hours ago













.jpg&w=3840&q=75)