خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
پولنگ اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے


پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس حوالے سے پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔
خیبر پختونخوا سینیٹ ضمنی انتخاب
— Chief Minister KP (@KPChiefMinister) October 30, 2025
وزیراعلی @SohailAfridiISF نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
”انشاءاللہ چیئرمین @ImranKhanPTI کے نامزد امیدوار @khurramzeeshan بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔“ محمد سہیل آفریدی pic.twitter.com/ZDVcSwqbbG
ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کے مابین زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں جنرل نشست کے لیے 3 امیدوار میدان میں تھے، یہ نشست تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعد نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- an hour ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago





