ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کا 2 نومبر کو ہونیوالے فائنل میں مقابلہ کل ہونیوالے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا


گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 320 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم 42.3 اوورز میں 194 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، اوپنر جوڑی سمیت 3 کھلاڑی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے، کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے 64 ، ایلس کیپسی نے 50، ڈینی وائٹ ہوج نے 34 اور لنسی اسمتھ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز بنائے، جنوبی افریقہ کی کپتان نے 169 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تزمین برٹس نے 45، ماریزان کپ نے 42 اور چلو ٹریون 33 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کا 2 نومبر کو ہونیوالے فائنل میں مقابلہ کل ہونیوالے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- ایک دن قبل

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 2 منٹ قبل

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 6 منٹ قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- ایک دن قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- ایک دن قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- ایک دن قبل









