پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
قبائلی عمائدین نے پاکستانی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افغان طالبان کی زیادتیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کی،آئی ایس پی آر


پشاور: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایوں سے امن چاہتا ہے، تاہم پاکستان اپنی سرزمین پر افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا،پاکستان کے تمام علاقے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کئے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق پشاور آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر پشاور کور نے کیا۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی، 11 کور ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی اور انہیں سرحدی امن، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات پر آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قبائلی عمائدین نے دہشت گردی اور افغان طالبان کے خلاف فوج سے مکمل تعاون کا عزم دہرایا۔
فیلڈ مارشل نے عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبائلی عمائدین نے پاکستانی افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور افغان طالبان کی زیادتیوں کے خلاف بھی کھل کر بات کی۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام ہمساؤں سے امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا، پاکستان نے تعلقات بہتر بنانے کیلئے افغان حکومت کو بارہا سفارتی و معاشی تعاون کی پیشکش کی،افغان طالبان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ملک بھر سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جب کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی لچک اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے دوٹوک مؤقف کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی نہیں۔

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 21 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- a day ago

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- a day ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- a day ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 19 hours ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- a few seconds ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 19 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- a day ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 12 hours ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- a day ago

معرکہ حق کے دوران گرائے جانے والے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
- 4 minutes ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- a day ago








