Advertisement
پاکستان

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

وژن 2030 اور فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے سعودی عرب کو لوگوں کی ضرورت ہے، ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر پاکستانیوں کو بھیجیں گے،شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Oct 30th 2025, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہزاروں طلبہ کوجدید اور  اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،طلبہ کو جدید و معیاری اور اے آئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کی مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے آئے ہوئے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔

تقریب میں وفاقی وزرا عطااللہ تارڑ، طلال چوہدری، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، طلبہ کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2011 سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے رواں سال منصوبے میں تاخیر ہوئی کیونکہ لیپ ٹاپ کے بیگ پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا جسے میں نے ہٹانے کی ہدایت کی، ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40، 50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہوں گے لیکن قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو عظیم تر بنانے کے لیے 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو وہ بھی کم ہیں۔

 وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مجھے وہاں پر اے آئی، جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے بارے میں بتایا گیا، جس پر میں نے کہا کہ ہمارے پاس تو تیل کے ذخائر نہیں اور اتنا خرچ بھی نہیں کرسکتے، جس پر سعودی عرب نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو ہم مفت میں اے آئی کی تربیت دیں گے، سعودی عرب ایک عظیم ملک ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اس پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر اُن کے وژن 2030 کو سراہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 2030 میں ایک بڑی نمائش اور 2034 میں فیفا فٹبال ورلڈکپ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس کیلیے سعودی عرب کو ہزاروں، لیبر، اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہنرمند افراد کی ضرورت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام تر کوششیں کر کے ہزاروں لاکھوں لوگوں کو سعودی عرب بھجوائیں اور تربیت دلوائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ ذمہ داری میرے پاس ہے میں قوم کے نوجوان بیٹوں اور بیٹیوں کی بہتری، اعلیٰ تعلیم، تربیت، فنی تربیت کے لیے جتنے بھی وسائل ہیں میں آپ کے قدموں میں نچھاور کروں اور ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ وعدہ ہے کہ لیپ ٹاپ سے بات بہت آگے چلی گئی اور جدید ٹیکنالوجی، اے آئی کا دور آگیا ہے، انشا اللہ ہم اپنے بچوں کو اس سہولت کو بھی جلد فراہم کریں گے تاکہ ملک خودمختار اور اُن کا مستقبل روشن ہوں، میں وعدہ کرتا ہوں عہدے اور اپنی پوری زندگی طلبا کیلیے وسائل نچھاور کرتا رہوں گا۔

Advertisement
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا

  • 11 گھنٹے قبل
لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے 

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے 

  • 14 گھنٹے قبل
 نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا

 نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا

  • 9 گھنٹے قبل
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

  • 9 گھنٹے قبل
شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ

  • 14 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری

  • 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل

  • 13 گھنٹے قبل
دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی

  • 8 گھنٹے قبل
  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم

  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم

  • 11 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم

  • 13 گھنٹے قبل
ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement