صدر آصف علی زرداری4 تا 6 نومبر کو قطر میں عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے


اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری قطر میں ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام 4 تا 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اس موقع پر سماجی ترقی، روزگار کے مواقع کے فروغ، اور جامع معاشی نمو کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کریں گے، وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ، غربت میں کمی اور کمزور طبقوں کے استحکام میں اس کے بنیادی کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
صدر زرداری دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان کی تیاری پر بات کریں گے۔ یہ منصوبہ غیر رسمی ورکرز، معذور افراد اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرہ کو وسعت دینے اور ماحول دوست روزگار کے فروغ سے متعلق ہے۔
صدرِ مملکت دوحہ پولیٹیکل ڈیکلریشن اور عالمی ترقیاتی وعدوں سے ہم آہنگ پاکستان کے منصوبوں کو اجاگر کریں گے اور ترقیاتی شراکت داروں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
علاوہ ازاںصدر مملکت ایس ڈی جی اسٹیمولس، قرض برائے سماجی و ماحولیاتی تبدیلیوں، اور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو جیسے ذرائع کے ذریعے مالی وسائل کے حصول کی اہمیت پر زور دیں گے۔
صدرِ مملکت دوحہ سربراہ اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں ڈھالنے اور پائیدار، جامع ترقی کے فروغ کے پاکستان کے عزم کو بھی دہرائیں گے۔
اس دوران وہ عالمی و علاقائی رہنماؤں، بالخصوص قطر کی قیادت اور اقوامِ متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a few seconds ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- an hour ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 minutes ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago







