سری لنکا کی جانب سے وایندو ہسررنگا59،سماراوکراما 39 اورکمیل مشرا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے


راولپنڈی : پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیے گئے 300رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 293رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکا کی جانب سے وایندو ہسررنگا59،سماراوکراما 39 اورکمیل مشرا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے بعد 18 ویں اوور میں فخر زمان بھی 55 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جبکہ گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 76 رنز پر گری۔ محمد رضوان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ ہوگئے۔
تاہم بعد ازاں حسین طلعت اور سلمان علی آغا نے شاندار شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 233 رنز تک پہنچایا، پھر حسین طلعت 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،جبکہ سلمان علی آغا ڈٹے رہے اور شاندار سنچری اسکور کی۔انہوں نے 87 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں محمد نواز بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 19 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 18 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- ایک دن قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- ایک دن قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- ایک دن قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- ایک دن قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل












.jpg&w=3840&q=75)
