Advertisement
پاکستان

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت

امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں،نیٹلی بیکر

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 11 2025، 10:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ،  یورپی یونین، فرانس، آسٹریلیا  اور قطر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت  شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان میں قائم چینی سفارت خانے نے کہا کہ  اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہم دردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی طرح ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں خودکش حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں ، ہماری ہمدردیاں حملے میں مارے گئے لوگوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اسلام آباد اور وانا میں حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، قطر ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

یورپی یونین نے بیان میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، فرانسیسی سفارت خانے نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد خود کش حملےکے بعد پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہار  یکجہتی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement