فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے،دہشتگر کا انکشاف


ویب ڈیسک: خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔
ویڈیو بیان میںخارجی دہشتگر د نے اپنا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان، قوم محسود بتایا اور کہا کہ وہ مختلف خوارجی کمانڈروں ، جن میں کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ شامل ہیں کے لیے کام کرتا رہا،اس نے مزید بتایا کہ وہ کمانڈر اسلام الدین کے لیے سہولت کاری میں بھی ملوث رہا۔
دہشتگر د کے مطابق اس گروہ نے بکتربند گاڑی اور پولیس اسٹیشن پر حملے کیے، جبکہ نوجوانوں کو نہ صرف گمراہ کیا جاتا تھا بلکہ انہیں بدکاری جیسے گناہوں کی طرف بھی دھکیلا جاتا تھا۔ اس نے الزام لگایا کہ خوارجی کمانڈر اپنے ہی ساتھیوں کے ساتھ بداخلاقی بھی کرتے تھے۔
ویڈیو بیان میں اس نے مزید کہا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کیلئے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔
بیان میں اس کا کہنا تھا کہ ان خوارج نے جھوٹ بولا کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے ، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔
خارجی دہشت گرد کا کہنا تھا کہ میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئےہیں۔
آخر میں گرفتار دہشتگرد نے بتایا کہ مذہب کے نام پر دہشت، نفرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،اورسیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

