ولادیمیرزیلنسکی اورفرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اس معاہدے پرباضابطہ دستخط کئے گئے،رپورٹس


کیف: پچھلے ساڑھے تین سال سے روس سے نبر آزما یورپی ملک یوکرین نے فرانس سے 100رافیل طیاروں سمیت جدید فوجی سازوسامان کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی اورفرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران اس معاہدے پرباضابطہ دستخط کئے گئے۔

رپورٹس کے مطابق طے پانے والا معاہدہ یوکرین کی فضائی صلاحیتوں کومضبوط بنانے کے لئے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے،رافیل طیاروں کے ساتھ یوکرین کوجدید میزائل سسٹمز، ایویونکس اورتربیتی پروگرام بھی فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فرانس آئندہ دو برسوں میں مرحلہ وارطیاروں کی ترسیل کا آغازکرے گا، دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اورتکنیکی اشتراک بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے۔
خیال رہے کہ یوکرین گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی فوجی ضروریات پوری کرنے کیلئے یورپی اتحادیوں کی معاونت حاصل کررہا ہے۔

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 43 منٹ قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 7 گھنٹے قبل

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- 5 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 7 گھنٹے قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 2 گھنٹے قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- 4 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 7 گھنٹے قبل















