علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش
عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو حاضری لازمی کا حکم دیتے ہوئے جاری تمام وارنٹس ختم کر دیے اور آئندہ سماعت پر پانچوں گواہان کو بھی طلب کر لیا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کی بہن علیمہ خان 11 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد عدالت پیش ہوئیں۔
اس سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر علیمہ خان کے 37 بینک اکاؤنٹ منجمد کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے بھی خارج کردیے تھے،نادرا حکام نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔
علیمہ خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ خیز سماعت ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی اور اس دوران سرکاری وکیل نے وارنٹ منسوخی اور بینک اکاؤنٹس بحالی کی سخت مخالفت کی، تاہم عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو حاضری لازمی کا حکم دیتے ہوئے جاری تمام وارنٹس ختم کر دیے اور آئندہ سماعت پر پانچوں گواہان کو بھی طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ علیمہ خان کے خلاف26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر کارکنان کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 31 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



