معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
دانش سکول میں طلبا کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے،اور اس کے قیام سے تعلیم کے راستے کھل گئے ہیں۔ میرٹ پر بچوں کو دانش سکول میں تعلیم ملے گی،شہبازشریف


باغ:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے شہر ہاڑی گہل باغ میں دانش سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ مئی میں بھارت سے جنگ ہوئی، ہندوستان کو 4دن کی جنگ میں افواج پاکستان نے زوردار تھپڑرسید کیا، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر نے کہا پاکستان نے بھارت کے 7نئے نکور جہاز گرائے، امریکی کانگرس کی رپورٹ نے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مہر ثابت کر دی امریکی صدی متعدد بار بھارت کے طیارے گرانے کا ذکر کر چکے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا، افواجِ پاکستان کے جوانوں کی بہادری ،شاہینوں کی شاندار کارکردگی اوربری افواج نے الفتح میزائل ہندوستان کے اندر جاکر داغے، چار روز کی جنگ میں ہندوستان کی فوج گھٹنوں کے بل گری۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی شاندار قیادت نے جنگ میں اہم کردارادا کیا، فیلڈ مارشل نے بلاخوف ہوکر میرےساتھ مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے، ہم معاشی میدان میں بھی دن رات محنت کررہے ہیں، پاکستان کو معاشی میدان میں بھی جلد فتح نصیب ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی کمیٹی سے کیے گئے وعدے پورے کریں گےاور امید ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
دانش اسکولز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج باغ میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پورے پاکستان میں دانش اسکولز پھیل رہے ہیں۔ باغ میں دانش اسکول کی تعمیر کا کافی سفر طے ہو چکا ہے،ان کا کہناتھا کہ دانش اسکول میں طلبا کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اور اس کے قیام سے تعلیم کے راستے کھل گئے ہیں۔ میرٹ پر بچوں کو دانش اسکول میں تعلیم ملے گی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ 2026 کو باغ میں دانش اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اور وادی نیلم میں بھی دانش اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی خواہش پر فاروڈ کہوٹہ میں بھی دانش اسکول کا اعلان کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ دانش اسکول میں زیرتعلیم بچوں کو ہر سہولت فراہم کی جائے گی،اور دانش اسکول کی بنیاد قائداعظم کے ویژن کے مطابق رکھی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دانش اسکولوں کا جو خواب تھا وہ آج تکمیل کے قریب ہے۔ اور 15 سال کے دوران ہزاروں بچے دانش اسکولوں سے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 12 منٹ قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 5 منٹ قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 17 گھنٹے قبل

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل
- 20 منٹ قبل

دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- 16 منٹ قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 9 منٹ قبل









