Advertisement

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری

دوسری جانب دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 days ago پر Nov 20th 2025, 3:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمۂ موسمیات کی جانب سے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے، شہری احتیاط کریں۔

رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت بھی کی گئی ہے،اسی طرح ابوظبی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کی حد رفتار کم کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر شدید دھند میں حدِ رفتار سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دبئی میں شدید موسمی حالات میں سڑکوں پر نصب حدِ رفتار سسٹم فعال کر دیا جاتا ہے، سسٹم فعال ہونے پر گاڑیوں کی رفتار کو کم کرنا لازمی ہوتا ہے۔ 

اماراتی حکام نے ڈرائیورز کو تنبیہہ کی ہے کہ حدِ رفتار سسٹم کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement