جی این این سوشل

دنیا

یوکرین کے صدر نے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا

کیف: یوکرین کے صدر نے مسلح افواج اور وزارت دفاع کے درمیان کشیدگی پر آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوکرین کے صدر نے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا
یوکرین کے صدر نے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر وولڈیمر زیلنسکی نے یوکرائن کی مسلح افواج کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

صدارتی ترجمان سیرحی نکیفوروف  کا کہنا ہے کہ  27 جولائی کو  جنرل رسلان خومچک کی جگہ جنرل ویلری زالوزنی کو تقریبا 250،000 فعال یوکرائنی فوجیوں کا کمانڈر مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ برطرفی یوکرین کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کے مابین لڑائی جھگڑے کو روکنے کی کوشش ہے۔

نکیفوروف نے کہا  صدر وولڈیمر زیلنسکی کو رسلان خومچک کی حب الوطنی ، اپنے حلف سے وفاداری ، اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔لیکن صدر وزارت دفاع اور یوکرائن کی مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بدقسمتی سے ، ہمیں اس طرح کی ہم آہنگی نظر نہیں آتی۔

ترجمان صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف رسلان  کو نیشنل سکیورٹی اور ڈیفنس کونسل میں  کوئی عہدہ دیا جائے گا۔

یوکرین کی مسلح افواج اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے مابین لڑائی میں اپریل 2014 سے لوہانسک اور ڈونیٹسک علاقوں میں 13،200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر کو ہو گا

جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کا مرکزی اجلاس پیر کی شام وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری  کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll