وینزویلا کے خلاف مسلح جارحیت انتہائی تشویشناک ہے اور ان اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے پیش کیے گئے جواز بے بنیاد ہیں،روس


ویب ڈیسک : روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا پر امریکی حملو ںکی شدید مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خود مختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ وینزویلا کے خلاف امریکی حملوں پر سخت تشویش ہے، وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے ، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میںمزید کہا گیا کہ وینزویلا کے خلاف مسلح جارحیت انتہائی تشویشناک ہے اور ان اقدامات کو درست ثابت کرنے کے لیے پیش کیے گئے جواز بے بنیاد ہیں۔
روس نے مزید کہا کہ مزید کشیدگی کو روکا جانا چاہیے اور مسائل کا حل صرف بات چیت اور مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔ روس نے مصالحت کے عمل میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وینزویلا حکام اور وہاں موجود روسی شہریوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم کسی روسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ایران
ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے اور یہ ایسے عناصر کے زیرِ اثر ہے جو سفارت کاری سے خوفزدہ ہیں۔
کولمبیا نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکا جا سکے۔
کیوبا نے امریکی حملوں کو مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے تھے،جس کےبعد امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر مادورو اور اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کارروائی امریکی جنگی طیاروں نے کی۔ ڈیلٹا فورس نے دارالحکومت کاراکاس میں اہداف کو نشانہ بنایا، فوجی ہیڈ کوارٹرز پر بھی حملہ کیا۔
صدر ٹرمپ نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مادورو اور اہلیہ کو وینزویلا سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا نے امریکی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکا نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، یہ کھلی جارحیت ہے جس کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ایک آڈیو میں کہا ہے کہ حکومت کو صدر نکولس مادورو یا ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کے موجودہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلورز کی زندگی کے فوری ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں،انہوں نے امریکی حملے کو بدترین سامراجی جارحیت قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
نائب صدر رودریگیز نے مزید کہا کہ امریکا کے حملے میں ملک بھر میں متعدد سرکاری حکام، فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
وزیر دفاع کا ردعمل حملوں کے بعد وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے کراکس میں امریکی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’بزدلانہ عمل‘ قرار دیا اور واضح کہا ہے کہ حکومت کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گی اور نہ ہی واشنگٹن کے دباؤ میں آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی کارروائی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی توہین ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز نے کراکس کے گنجان آباد علاقوں میں ہیلی کاپٹروں سے راکٹ فائر کیے۔وزیرِ دفاع نے کہا ’ہم مذاکرات نہیں کریں گے، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ہم کامیاب ہوں گے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 days ago


