Advertisement

نیویارک :کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر انعام کا اعلان

البانی : نیویارک کے میئر بل دی بلاسو نے 30جولائی سے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 30th 2021, 2:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر  ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر نے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو100ڈالر رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں  کورونا  ڈیلٹا ویرینٹ کیسز تیزی سے رپورٹ ہوئے  ہیں ، گذشتہ جمعہ کو  روزانہ نئے کیسز کی اوسط ایک ہفتہ سے 32 فیصد زیادہ تھی۔جس کے بعد سے  شہر میں کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کی گئی ہے ۔

  میئر نیویارک  کاایک نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔ ویکسین  آپ کے اور آپکی فیملی کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔

نیویارک کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  نیویارک شہر کے 45 سے  65 فی صدافراد کو  مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔کورونا کی ایک ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد  59فی صد تک پہنچ چکی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 35,487,490 تک جاپہنچی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4,203,749 ہوگئی ہے ۔ 

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement