وزیراعظم کی چھوٹے اور درمیانے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بھرپور استعداد موجود ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بینکوں اور دیگر مالی اداروں کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابقوزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سمیڈا (SMEDA) کے بزنس پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز، سمیڈا کے نو منتخب بورڈ ارکان اور متعلقہ اداروں کے افسران شریک تھے۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے آئندہ تین سال کا روڈ میپ پیش کیا گیا، وزیراعظم نے پلان کی تشکیل میں معاون خصوصی ہارون اختر اور سمیڈا کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پزیرائی بھی کی۔
دوران اجلاس گفتگوکرتے ہوئےوزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی ترقی سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے کی بھرپور استعداد موجود ہے۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو درپیش مسائل اور ان کے سدباب کے لیے لائحہ عمل، SMES کو ملکی برآمدات میں شامل کرنے کی حکمت عملی اور بزنس پلان میں شامل دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان کے SMES سیکٹر کو عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ جاری تعاون اور اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملکی SMES کی استعداد بڑھانے کے لیے حال ہی میں چھ شہروں میں متعدد ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا اور چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو عالمی سطح پر مسابقت کے لیے تیار کرنے کے لیے متعدد تربیتی پروگرامز پر بھی کام جاری ہے۔اجلاس میں خواتین کو SME سیکٹر میں بھرپور کردار ادا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
- 19 گھنٹے قبل

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل
- 17 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
- 15 گھنٹے قبل

ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 19 گھنٹے قبل

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی
- 15 گھنٹے قبل

آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں
- 19 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج
- 18 گھنٹے قبل

زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل










