Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سپیکر ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا

پی ٹی آئی سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، ہمارے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں، ملک کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، طارق فضل چودھری

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر جنوری 7 2026، 3:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم نےپی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے سپیکر ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دیا ہے جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے، غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا،سردار ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے، اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری طور پر سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔

اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے، سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔

اس حوالے سےوفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات پر کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، ہمارے اتحادی واضح طور پر مذاکرات کے حق میں ہیں، ملک کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، پی ٹی آئی سپیکر کے چیمبر میں آئے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ سپیکر نے حل کرنا ہے، کوئی معاملہ ایسا نہیں جو مذاکرات کے ذریعے حل نہ ہو، مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو سنجیدگی دکھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خود کنفیوژن کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے دو دھڑے الگ الگ باتیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سپیکر سے آخری ملاقات محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے کی تھی۔

Advertisement
سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ

کوئٹہ :وزیراعظم کی گورنر ہاؤس آمد، صوبے کے اُمور اور ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم کو بریفنگ

  • ایک گھنٹہ قبل
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف

  • 23 منٹ قبل
ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

  • 21 گھنٹے قبل
امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب

  • ایک دن قبل
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ

بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتا،دفتر خارجہ

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم175 کروڑ میں فروخت ، ٹیم کانام کیا ہو گا؟

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم175 کروڑ میں فروخت ، ٹیم کانام کیا ہو گا؟

  • 33 منٹ قبل
ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل 

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں،فیلڈ مارشل 

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement