کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، وزیر اعظم
نوجوانوں کو انٹرپرنیورشپ کی تربیت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع خود پیدا کر سکیں اور معیشت میں مثبت کردار ادا کریں،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا ز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کاروباری طبقے اور چھوٹے کسانوں کو قرض کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سہولت کاری، معاشی شمولیت اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کے موجودہ نظام پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید سہل اور مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کسانوں کو بروقت مالی معاونت میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے قرضوں کی فراہمی میں ترجیح دی جائے، تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔
دوران اجلاس شہباز شریف نے اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا کہ سروس پرووائیڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کیا جائے، کیونکہ یہ شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے جامع پالیسی سازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرپرنیورشپ کی تربیت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، تاکہ وہ روزگار کے مواقع خود پیدا کر سکیں اور معیشت میں مثبت کردار ادا کریں۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ مشیر ہارون اختر اپنی ٹیم کے ہمراہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں کا دورہ کریں تاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں کاروباری طبقے اور کسانوں کے مسائل کا جائزہ لیا جا سکے اور قابلِ عمل تجاویز مرتب کی جا سکیں۔
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 7 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 10 گھنٹے قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 11 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل








