ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ع وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے دورۂ ملتان کے دوران ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا جس کے بعد کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کامران عامر خان کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، ملتان کے دورہ کے دوران فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا ، افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ۔ عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 16 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 14 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 15 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل


