اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں آ ج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے پولیو مہم جاری ہے۔پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے 33 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تاکہ انھیں وائرس سے بچایا جاسکے۔ تمام صوبوں کے محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔پولیو مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔
حالیہ ماہ میں پولیو ویکسین کے خلاف پھیلائے جانے والے مسلسل پروپیگنڈے اور افواہوں کی وجہ سے پاکستان میں خصوصا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم 1988 میں شروع ہوئی تھی اور اب یہ بیماری دنیا سے خاتمے کے قریب ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک ختم نہیں ہوسکا ہے ۔اس سے قبل 25 اگست کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) افریقہ کو پولیو سے پاک قرار دے چکی ہے ۔

افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
- 4 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کراچی سرکل کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان گرفتار
- 4 منٹ قبل

وفاقی حکومت نے 2025-2026 کیلئے گندم پالیسی کی منظوری دے دی،فی من قیمت کتنی مقرر؟
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا برادر اسلامی اور قریبی ہمسایہ ملک ہے، امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،اسد قیصر
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرتبادلہ خیال
- چند سیکنڈ قبل

ہری پور: باراتیوں سے بھری بس پہاڑ سے ٹکرا گئی، کمسن بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وزیر اعلی کے پی
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘ ریلیز کردیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل ٹیٹک مارا گیا
- 7 گھنٹے قبل

الخدمت فاؤنڈیشن کا 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ’’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘‘ اپنے نام کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

سوات اور گردونواح میں ایک دفعہ زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل