جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیرنتیجہ ختم

لاہور : گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کے باعث بغیر ختم کردیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیرنتیجہ ختم
پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیرنتیجہ ختم

تفصیلات کے مطابق گیاناسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز آغاز کیا تو دوسرے اوور کی دوسری ہی گیند کے بعد پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بارش کے باعث 1.2 اوورز کا میچ ہی کھیلا جاسکا ویسٹ  انڈیز نے بغیرنقصان کے 15 رنزبنائے، آندرے فلیچر 14 اورکرس گیل ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 سے برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔

 

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8  میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ کے  اقتدار سنبھالتے ہی  روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، یوکرینی صدر کا دعویٰ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کا منصب سنبھالتے ہی روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان کے ساتھ مثبت تبادلہ خیال ہوا۔

یوکرین کے صدر نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا ہے یا نہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں سنی جو یوکرین کے موقف کے برعکس ہو۔

ٹرمپ مسلسل کہتے رہے ہیں کہ ان کی ترجیح جنگ کا خاتمہ ہے جس کا آغاز فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے سے ہوا تھا۔

روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو رواں سال کے اوائل میں امریکی ایوان نمائندگان نے 61 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکج کی منظوری دی تھی۔

امریکہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ جرمن تحقیقی تنظیم کیل انسٹی ٹیوٹ فار دی ورلڈ اکانومی کے مطابق جنگ کے آغاز اور جون 2024 کے اختتام تک اس نے 55.5 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے یا بھیجنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابی مہم کے دوران سابق صدر سے نومنتخب صدر بننے والے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار ایک دن میں جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ ایسا کیسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔

واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll