پنجاب حکومت ملیریا کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، مریم نواز
ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے،وزیر اعلی پنجاب


لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت اس مرض کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسدادِ ملیریا کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںمریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت اس مرض کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جن میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی شامل ہے۔
جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔
بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا ہر فرد اور ہر خاندان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کا تحفظ حکومت کا بنیادی مشن ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 25 مئی کو انسدادِ ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس میں ملیریا کے خاتمے، اس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے حوالے سے مختلف کانفرنسز اور سیمنارز ہوتے ہیں اور دنیا بھر کی حکومتیں اس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات پر زور دیتی ہیں۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 13 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 10 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 9 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 9 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 16 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 15 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 days ago







