ایس او پیز کی خلاف ورزی: 7 اداکاراؤں اور ایک اداکار پر پنجاب بھر میں کام کرنے پر پابندی عائد
بین ہونے فنکاروں میں سلک جٹ، خوبصورت کیف، ریشم جان،حرا خان، آئمہ خان ، شازیہ بلوچ، عروج حان اور گوشی ٹو شامل ہیں


لاہور: پنجاب آرٹس کونسل کی سفارشات پر سکریٹری محکمہ اطلاعات وثقافت نے نے ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ 1876 اور محکمہ اطلاعات وثقافت کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 اداکاروں اور ایک ادا کار کو صوبہ بھر میں کام کرنے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی تھیٹرز میں غیر اخلاقی رقص، نازیبا حرکات، غیر مہذب مکالموںاور دیگر خلاف ورزیوں کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تھیٹر کو خاندانی اور مثبت تفریح کا ذریعہ بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے،بین ہونے فنکاروں میں سلک جٹ، خوبصورت کیف، ریشم جان،حرا خان، آئمہ خان ، شازیہ بلوچ، عروج حان اور گوشی ٹو شامل ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد محبوب عالم چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب آرٹس کونسل حکومت پنجاب معیاری اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی فنکار یا تھیٹر انتظامیہ کو غیر اخلاقی سرگرمیوں یا حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل ثقافتی اقدار کے تحفظ اور صحت مند تفریح کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ مستقبل میں بھی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago







